آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکا ن ہے جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ اور مٹھی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج گرم ترین دن رہے گا ،کراچی میں گرم اور خشک ہواؤں کا راج رہے گا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ہونہار اور ضرورت مند طلبا کیلئے خوشخبری۔۔۔