پاک بھارت میچ میں اروشی روٹیلا بڑا نقصان کر بیٹھیں

Oct 15, 2023 | 18:31:PM
پاک بھارت میچ میں اروشی روٹیلا بڑا نقصان کر بیٹھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو پاکستان بمقابلہ انڈیا میچ کیلئے نریندر مودی اسٹیڈیم جانے اور  اپنے جلوے بکھیرنے کی بھاری قیمت چکانی پڑ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اروشی کی جانب سے ایک پوسٹ گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے اپنے بڑے نقصان کیلئے  مداحوں سے دعا  اور مدد کی اپیل کی ہے۔

پوسٹ کے مطابق اداکارہ گزشتہ روز دنیا کے سب سے بڑےنریندر مودی اسٹیڈیم میں روایتی حریف پاکستان و بھارت کے مابین ورلڈکپ میچ دیکھنے کیلئے موجود  تھیں کہ اس دوران انکا مہنگا ترین فون کہیں گم ہوگیا۔

اداکارہ کا واقعے سے آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ"میرا 24 قیراط کا اصلی سونے کا آئی فون کھو گیا ہے"۔

مزید انہوں نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام ہینڈلز پر خبریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا 24 قیراط کا اصلی سونے کا فون نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد میں کھو گیا ہے  اگر کسی کو یہ نظر آئے تو برائے مہربانی مدد کریں۔ اور جلد از جلد مجھ سے رابطہ کریں۔’

 یاد رہے کہ اداکارہ میچ کے دوران لمحہ بہ لمحہ اپنی تصاویر اور  ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر اہلیہ سمیت گھر میں قتل