لاہورشہرمیں برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں کمی

Oct 15, 2023 | 13:28:PM
 برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  7 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔     
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  7 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔     

مرغی کا گوشت 7 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  486 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 312 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 324 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔     

مزید پڑھیں:  حماس کی اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری

فارمی انڈوں کی قیمت 311 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 9210 روپے میں فروخت  ہوگی۔