حماس کی اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری

Oct 15, 2023 | 12:23:PM
قابض اسرائیل کے خلاف حماس نے صہیونی فوج کے ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری کر دی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) قابض اسرائیل کے خلاف حماس نے صہیونی فوج کے ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری کر دی۔

مغرب اور یورپی دنیا بھی حماس کی اس کارکردگی پر پریشان کے ساتھ حیران بھی ہے اور اب حماس نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی ٹینکوں پر حملے کی حیران کن ویڈیو جاری کر دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں درجنوں ٹینک تباہ اور اسرائیلی فوجیوں کی گرفتاری دکھائی گئی ہے۔

حماس کا کہنا ہے اسرائیل نےغزہ پر زمینی حملہ کیا تو یہ سب اس کا انتظار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا بچوں پر ظلم کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، حماس نے ویڈیو جاری کردی

یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ ہفتے 7 اکتوبر کو قابض اسرائیل کے خلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کیا تھا جس نے پوری صہیونی ریاست کو شدید دہشت اور موت کے خوف میں مبتلا کر دیا۔

اس تاریخ آپریشن میں اب تک حماس ایک ہزار سے زائد اسرائیلیوں کو ہلاک جبکہ سینکڑوں صہیونی فوجیوں کو یرغمال بنا چکی ہے۔