جسٹس کامران ملاخیل قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین)جسٹس کامران ملاخیل کو قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کردیا گیا۔وفاقی محکمہ وزارت قانون نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس کامران ملا خیل مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک بطور قائم مقام چیف جسٹس خدمات سرانجام دیں گے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ روزی خان بڑئچ کی وفاقی آئینی عدالت کے جج تعینات ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کا جدید5Gسمارٹ فون لانچ قیمت اتنی کم ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں