سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر، 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل

Nov 15, 2025 | 19:27:PM
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر، 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت کےلیے 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں۔

بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔

عدالت عظمیٰ میں بینچ نمبر 3 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد خان اور بینچ نمبر 4 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔

سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے۔

عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 7 جسٹس شاہد حسن اور جسٹس شکیل احمد جبکہ بینچ نمبر 8 جسٹس ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:نوکیا کا انتہائی کم قیمت میں 5جی موبائل فون لانچ