ویڈیو: انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف

Nov 15, 2025 | 14:35:PM
ویڈیو: انسانی خصوصیات کا حامل روبوٹ متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایک چینی کمپنی نے اپنے نئے ہیومینائیڈ روبوٹ، آئرن، کا دوسرا ورژن متعارف کرا کر فیزیکل اے آئی کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

روبوٹ ‘ایکس پینگ’ نامی کمپنی نے تیار کیا ہے جو عام روبوٹس کی طرح جھٹکے کھا کر چلنے کے بجائے بالکل انسانی انداز میں چلتا پھرتا ہے۔

 نئے ماڈل میں انسانی ساخت جیسی ریڑھ کی ہڈی، مسلز، نرم جلد اور  ٹورنگ اے آئی چپس شامل ہیں۔ جن کی بدولت روبوٹ اپنی مرضی سے فیصلے کرتا ہے۔

ایکس پینگ کا کہنا ہے کہ اگلے سال آئرن روبوٹ کی بڑے پیمانے پر پیداوار کا عمل شروع کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:ایم جی گاڑیوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

اس روبوٹ کو سروس انڈسٹریز جیسے ریسیپشن، شوروم اسسٹنس اور عام سہولتی کاموں پر لگایا جائے گا۔

  کمپنی نے واضح کیا کہ اس کے نئے منصوبے برقی گاڑیوں سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت، خودکار ڈرائیونگ اور ایوی ایشن کے شعبوں میں انقلاب کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ کمپنی نے 3 اور بڑی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں جن میں ایکس پینگ وی ایل اے 2.0، روبوٹیکسی، اور 2 فلائنگ سسٹمز شامل ہیں۔