پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کرگئی

Nov 15, 2022 | 18:54:PM
پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کرگئی
کیپشن: آبادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی آبادی پہلی بار 22 کروڑ سے تجاوز کرگئی،پاکستان کی آبادی 22کروڑ4لاکھ25ہزار254 ہوگئی،ادارہ شماریات نے ملک کی آبادی کے نئے اعدادوشمارجاری کردیئے۔

 ادارہ شماریات کے مطابق  پاکستان میں مرد افراد کی تعداد11کروڑ16لاکھ93ہزار464 ہوگئی،پاکستان میں خواتین کی تعداد 10کروڑ87لاکھ31ہزار790 تک ہوگئی،پاکستان میں شہری علاقوں کی آبادی 8کروڑ10لاکھ14ہزار134 ہے،پاکستان میں دیہی علاقوں کی آبادی 13کروڑ94لاکھ 11ہزار 124 ہے ،پاکستان کی آبادی2017کی مردم شماری کے مطابق 20کروڑ76 لاکھ سے زائد تھی ۔