ثانیہ مرزا 35 برس کی ہوگئیں، شعیب ملک نے مبارکباد دیکر سب دعویٰ غلط ثابت کردیے

Nov 15, 2022 | 01:21:AM
بھارتی ٹینس سٹار، ثانیہ مرزا، 35برس،
کیپشن: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہوگئیں، ان کے شوہر شعیب ملک نے مبارکباد دےکر علیحدگی کے حوالے سے تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔ 
شعیب ملک نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی اور کہا کہ اس دن کا بھرپور لطف اٹھائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے جوڑی میں علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس کے حوالے سے دونوں نے ہی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ انہی افواہوں کے بیچ ان کا اردو فلکس پر مرزا ملک شو کا اعلان ہوا تو بعض لوگوں نے قرار دیا کہ انہوں نے پبلسٹی سٹنٹ کے طور پر یہ افواہیں اڑائی تھیں تاکہ اپنے آنے والے شو کو کامیاب کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 6.1 شدت کا زلزلہ