برسلز؛ یورپی پارلیمنٹ میں آج کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہو گا

Nov 15, 2022 | 00:13:AM
یورپی پارلیمنٹ، کشمیر کانفرنس، کشمیر کونسل یورپ،
کیپشن: کشمیر کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابراہیم راجہ) یورپی پارلیمنٹ میں آج کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہو گا،کانفرنس کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام ہو گی ، کانفرنس میں پاکستانی نژاد ارکان یورپی پارلیمنٹ بھی شریک ہوں گے۔
چیئرمین کشمیرکونسل یورپ علی رضا سیدنے کہاہے کہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر پرقرارداد پیش کریں گے، کانفرنس میں عالمی برادری سے کشمیر کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا جائے گا۔
 علی رضا سیدکا کہناتھا کہ کانفرنس میں بھارتی بربریت کے متعلق تصویری نمائش بھی ہو گی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی تصاویر بیلجیئم کے نامورصحافی سدریک گربیہائے نے بنائی ہیں۔
یاد رہے کہ یورپی پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر کی سالانہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیا۔