’’کر لو جو کرنا ہے‘‘ اتنا دیدہ دلیری۔۔چوری کی ویڈیو سامنے آ گئی

Nov 15, 2021 | 22:21:PM
تالا، سائیکل، چور
کیپشن: چور بازار میں گرائنڈر سے سائیکل ک تالہ کاٹ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)’’کر لو جو کرنا ہے‘‘بعض لو گ ایسی دیدہ دلیری سے خطرناک کام انجام دیتے ہیں کہ دوسرے لوگ دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں ۔اسی حوالے سے برطانیہ کے ایک علاقے میں چوری کرنے والے ایک شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے ۔ العریبہ ٹی وی چینل کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے ایک بارونق بازار میں  چور سر بازار بلا خوف و خطر مضحکہ خیز واردات کرتے ہوئے3000 پائونڈ مالیت کی سائیکل کا تالا  گرائنڈر کے ذریعے کاٹ کر  چلتا بنا۔ حیرانگی کی بات ہے کہ قریب موجود افراد ویڈیو بناتے رہے لیکن کسی نے اسے روکا یا پکڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اپارٹمنٹس میں رہنے والے اپنی موٹرسائیکل کی حفاظت خود کریں‘‘ ویڈیو وائرل