’’اپارٹمنٹس میں رہنے والے اپنی موٹرسائیکل کی حفاظت خود کریں‘‘ ویڈیو وائرل

Nov 15, 2021 | 21:29:PM
کرین، سپورٹس بائیک، اپارٹمنٹس
کیپشن: لبنانی شہری سپورٹس بائیک کو کرین کے ذریعے اپارٹمنٹ پر پہنچا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ’’سواری اپنےسامان کی حفاظت خود کرے‘‘ یہ الفاظ تو آپ نے اکثر سفر کے دوران بسوں میں پڑھے ہوں گے، لیکن یہ الفاظ آپ نہیں سنے ہوں گے کہ ’اپارٹمنٹس میں رہنے والے اپنی موٹرسائیکل کی حفاظت خود کریں‘‘۔۔۔اسی تناظر میں العریبہ نیوز چینل کی ٹویٹر پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لبنان کا ایک شہری چوری کے ڈر سے اپنی سپورٹس بائیک کو  کرین کی ذریعے بلند عمارت  میں اپنی اپارٹمنٹ میں پہنچا رہا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جارہی ہےاور لوگ ایک دوسرے کو شئیر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اتنا بڑا ظلم۔۔نوکری کی متلاشی کم عمر شادی شدہ لڑکی سے6ماہ میں400بار زیادتی