سردیوں میں  لوگوں کے پاس گیس ہوگی نہ آٹا۔۔شیری رحمان 

Nov 15, 2021 | 13:21:PM
شیری رحمان
کیپشن: شیری رحمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے  کہا کہ   اب سردیوں میں لوگوں کے پاس نا گیس ہوگی، نہ ہی پکانے کے لئے آٹا، اس حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ تباہی سرکار کو پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن آٹے کے بحران کے حوالے سے  پہلے ہی خبردار کرچکی ہے ۔ شیری رحمان نے کہا کہ ‏گیس اور چینی کے بعد قوم اب آٹے کے بحران کیلئے تیار رہے۔شیری رحمان نے کہا کہ کیا آٹے بحران کا الزام بھی اپوزیشن پر ڈالو گے ؟ ‏فلور ملز ایسوسی ایشن آج سراپا احتجاج ہے، ملز کو کہا جا رہا ہے کہ وہ خود گندم خریدے، حکومت خود کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ، حکومت بحران بنا کر  مافیا کے لئے مواقع پیدا کر رہی ہے، پہلے ہی ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے پر 80 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم اور شنیرا کاٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لیے خصوصی پیغام