بااثر منشیات فروش خواتین پولیس کی حراست سے فرار

May 15, 2026 | 19:53:PM
بااثر منشیات فروش خواتین پولیس کی حراست سے فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سکھر پولیس کی حراست سے دو بااثر منشیات فروش خواتین فرار ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق نسیمہ کھوسو اور ذکیہ کھوسو کو گزشتہ روز کھوسہ گوٹھ میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز پولیس منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران دو خواتین سمیت 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔ تمام گرفتار ملزمان کو تھانہ سائیٹ میں لاک اپ کیا گیا تھا ۔

 پولیس حکام فرار خواتین کی دوبارہ گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ منشیات فروش خواتین میں ملوث دیگر دو خواتین زاہدہ اور عابدہ کھوسو کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کا کہنا ہے تحقیقات ہو رہی ہے کہ خواتین کس طرح حراست سے فرار ہوئیں فرار میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیجارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ آنے میں تاخیر کا امکان