اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ہے جس کے دوران صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، امن و امان اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو صوبائی حکومت کی نااہلی قرار دیدیا ہے، اس اہم مسئلے پر حکومت کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور عوام دشمنی کے مترادف ہے۔
دونوں رہنماؤں نے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات پر بھی تشویش کا اظہار کیا، سی این جی کی بندش سے شہریوں کو شدید سفری اور معاشی مسائل کا سامنا ہے ۔
صوبائی حکومت صورتحال پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے، پنجاب کی جانب سے گندم کی ترسیل بند ہونے کے بعد خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مشکلات پرگفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!