کانگو میں ایبولا وائرس نے درجنوں افراد کی جان لے لی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے میں ایبولا وائرس نے درجنوں افراد کی جان لے لی ، افریقا سینٹر فار ڈیزیز کے مطابق کانگو کے صوبہ ایتوری میں ایبولا کی وباء کے باعث درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کانگو، یوگنڈا، جنوبی سوڈان اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ سرحد پار وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کی کوششوں کے لیے ایک ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک ایبولا وائرس کے 246 مشتبہ کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پنکی نیٹ ورک میں افریقہ کے لوگ بھی شامل ہونے کا انکشاف!