چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھولنےمیں مدد کی پیشکش کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

May 15, 2026 | 08:58:AM
 چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھولنےمیں مدد کی پیشکش کی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دورہ چین پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ چینی صدر نے کہا ہے کہ اگر ایران معاملے پر کوئی مدد کرسکتےہیں تو وہ تیارہیں، چین بہت سا تیل ایران سے خریدتا ہے اور وہ ایسا کرتا رہنا چاہےگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے، چینی صدر ایران اور امریکا کےدرمیان معاہدہ ہوتا دیکھنا چاہیں گے۔

امریکی صدر نے کہاکہ چین ایران کو فوجی سازوسامان نہیں دے گا،چین نے 200 بوئنگ جیٹس آرڈرکرنےپراتفاق کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایران کا بڑا اعلان

 اس سے قبل بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کے دوران چینی صدر  شی جن پنگ نے  امریکا کو ایک بار پھر شراکت داری کی پیش کش کرتے ہوئے  دو طرفہ احترام پر مبنی تعلقات کو امریکا اور چین کے درمیان اہم قراردیا۔

چینی صدر نے کہا کہ امریکا اور چین دو عظیم قومیں ہیں ، چین اور امریکا کو حریف نہیں ، پارٹنر ہونا چاہیے ، امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا صدر ٹرمپ کا سلوگن چینی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔