9مئی مقدمات،شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم

May 15, 2024 | 11:50:AM
9مئی مقدمات،شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں کنفرم کر دیں ۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی ، نو مئی کے درج مقدمات میں نامزد 5 سو زائد ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے، مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی,عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل اور زین قریشی سمیت 20 سے 25 ملزمان کی ضمانت کنفرم کردی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی گئی، 9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔