اذان سمیع خان نے نئی البم میں زیبا بختیار کیلئے گانا "ماں" ریلیز کریں گے

May 15, 2023 | 23:45:PM
اذان سمیع خان نے نئی البم میں زیبا بختیار کیلئے گانا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکارو گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان اپنی نئی آنے والی میوزک البم میں والدہ، سابق اداکارہ زیبا بختیار کے لیے خصوصی گانا ریلیز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک فن پارہ شیئر کرتے ہوئے اس فن پارے کو اپنی والدہ سے منسوب کیا ہے۔

اذان سمیع کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ سوچا کہ "البم کے لیے پہلا آرٹ ورک جاری کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہوگا، البم میں ایک گانا ہے جس کا نام "ماں" ہے، مجھے نہیں لگتا کہ اس سے زیادہ کچھ کہنے کی گنجائش ہے۔"

View this post on Instagram

A post shared by Azaan Sami Khan (@azaanskhn)


انہوں نے مزید لکھا کہ" میرا نیا گانا "ماں"  میری اماں کے لیے ہے، مجھے امید ہے کہ ریلیز ہونے کے بعد یہ گانا آپ کی جانب سے آپ کی ماں کے لیے بھی بن جائے گا۔"