نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج میانوالی کا دورہ کریں گے

May 15, 2023 | 10:44:AM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج میانوالی کا دورہ کریں گے
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی آج میاںوالی کا دورہ کریں گے جہاں وہ پی اے ایف بیس جائیں گے اور شرپسندوں کے حملے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعلیٰ دورے کے بعد پی اے ایف بیس کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کیخلاف خارج درخواست، انٹراکورٹ اپیل پر سماعت آج ہوگی

اس سے قبل کل وزیراعلیٰ آفس سے بھی نگران وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کی اور 9 مئی کو ہونیوالی شرپسند سرگرمیوں کے حوالے سے انہیں بریف کیا گیا اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 9 سرکاری اور نجی املاک پر ہونیوالے حملوں میں 6 سو کروڑ کا نقصان ہوا اور اس کے مزید اعداد و شمار اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔