قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس آج ہونگے

May 15, 2023 | 00:30:AM
قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس آج ہونگے
کیپشن: پارلیمنٹ ہائوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس آج  پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر صبح 10 بجے جبکہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے ہو گا۔قومی اسمبلی اور مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا،قومی اسمبلی کے اجلاس کا 14نکاتی جبکہ مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹی وی اداکارہ شبیراں چنا انتقال کر گئیں