امیتابھ بچن مشکل میں پھنس گئے 

May 15, 2022 | 16:42:PM
امیتابھ بچن مشکل
کیپشن: امیتابھ بچن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکارامیتابھ بچن کو اپنے سگنیچر کے ساتھ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنا آٹوگراف ٹویٹر پر پوسٹ کیا تو چندٹویٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔امیتابھ بچن نے ایک ٹویٹ میں اپنا آٹوگراف شیئر کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ ”کیا ہے بھائی صاحب، آٹوگراف چاہیے؟ ہاں ، تم لیجیے! ویسے سنا جا رہا ہے کہ آج کل آٹوگراف کا زمانہ ڈھیلا چل رہا ہے۔ کیوں کی آٹوگراف کی جگہ اب سیلفی لے چکی ہے ۔
ایک صارف نے لکھا، ”سر،میں آپ کا بڑا مداح ہوں ،ایک 15 لاکھ کے چھوٹے سے چیک پر آپ کا آٹوگراف چاہیے بس۔ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا، مودی جی والے 15 لاکھ آنے والے ہیں، تب تک ادھار سمجھ کر ہی دے دو۔ایک اور صارف نے لکھاکہ معاف کیجیے گا، لیکن آپ کی ہینڈ رائٹنگ بہت ہی خراب ہے ۔ایک صارف نے کہا کہ اس میں میرا نام نہیں ہے اسلیے آٹوگراف کینسل ۔
یہ بھی پڑھیں:عامر لیاقت نے دانیہ کو بڑی آفر کر دی