افسوسناک خبر۔کرکٹر زاہد محمود کی والدہ دار فانی سے کوچ کرگئیں 

May 15, 2022 | 12:53:PM
سابق کرکٹر کی والدہ وفات پا گئیں،فائل فوٹو
کیپشن: سابق کرکٹر کی والدہ وفات پا گئیں،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کرکٹر زاہد محمود نے والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دی۔
 تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر زاہد محمود کی والدہ انتقال کرگئیں۔ اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’میری جنت، میری ماں ہمیں چھوڑ کر چلی گئی ہے۔‘

زاہد محمود نے اپیل کی کہ ’میری والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔‘

کامران اکمل اور عابد علی سمیت سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زاہد محمود کی والدہ کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے زاہد محمود نے اپنے پہلے ڈیبیو میچ میں 3 وکٹ حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:دو بسوں میں خوفناک تصادم۔4افراد جاں بحق25زخمی