حدیبیہ کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائےگا۔۔ رانا ثنا اللہ

May 15, 2021 | 19:33:PM
حدیبیہ کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائےگا۔۔ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ جن کے نام ای سی ایل پر ہونے چاہئیں وہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی بات کر رہے ہیں ،شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہزاد اکبر شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں فطرانہ اور زکو ة کے پیسے گنیں ۔
 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شیدا ٹلی اور کمیشن خور شہزاد اکبر شہباز شریف اور نواز شریف کو چھوڑیں چاولوں کی خیراتی بوریاں گنیں،دونوں ہرروز چیں چیں اورکائیں کائیں کرنے کے بجائے عدالت جائیں، جج صاحبان کو بتائیں آشیانہ، صاف پانی، گندانالہ، 56کمپنیاں، آمدن سے زائد اثاثوں میں عدالت سے منہ کالا ہونے پر حدیبیہ کیس یاد آگیا ۔
 انہوں نے کہا کہ حدیبیہ میں سپریم کورٹ نظرثانی کی اپیل مسترد کرچکی ہے، اس کیس میں شہزاداکبر کا منہ مزید کالا ہوجائے گا،عمران نیازی نے چپڑاسی اور اپنے المعروف کمیشن خور ٹاﺅٹ شہزاد اکبر کو چابی دی ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔عرفان پٹھان اور کنگنا رناوت فلسطین کے معاملہ پر بھڑ گئے ۔۔سوشل میڈیا جنگ شروع