چیئرمین سینیٹ کیلئے 9 کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی خریدے جانے کا انکشاف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سرکاری خزانے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے لیے تقریباً 9 کروڑ روپے مالیت کی نئی گاڑی خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے، خریدی گئی 9کروڑ روپے کی مہنگی گاڑی سینٹ سیکرٹریٹ کے پاس پہنچ گئی۔
جب اس حوالے سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیا کہ کیا سرکاری خزانے سے اتنی مہنگی گاڑی خریدی گئی ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی بالکل ہم نے سینٹ کے بجٹ سے گاڑی لی ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مہنگی گاڑی کی خریداری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی سینیٹ کے بجٹ سے خریدی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مشرق وسطیٰ کے لئے آج بھی 80 پروازیں منسوخ