صدر زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی اورخالد مقبول صدیقی کی ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو

Mar 15, 2026 | 14:24:PM
صدر زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی اورخالد مقبول صدیقی کی ملاقات،ملکی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  اور خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی داخلی سلامتی کی صورتحال اور امن و امان سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس کے پاکستان پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں امن، استحکام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے داخلی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا، اس موقع پر قومی یکجہتی، سیاسی ہم آہنگی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی اہمیت پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہئے:وزیراعلیٰ پنجاب

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے کام جاری رکھیں گے۔