اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے: حافظ نعیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و تعصب کا رویہ اپنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے نام پر مسلمانوں کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف نفرت بلاجواز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں،ایران جنگ نے امریکہ میں ہلچل مچا دی
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے جس میں اقلیتوں کے حقوق واضح ہیں۔
پاکستان میں تمام اقلیتیں عزت و احترام کے ساتھ بلاخوف و خطر زندگی بسر کر رہی ہیں۔