سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو فضائی راہداری دینے سے انکار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سوئٹزرلینڈ نے امریکا کو فضائی راہداری دینے سے انکار کردیا۔
سوئس حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران پر حملوں میں ملوث امریکی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ہماری غیر جانبدار پالیسی کے تحت اٹھایا گیا،اسی کے تحت فضائی حدود کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:چین کے بعد روس بھی ایران کی مدد کو آگیا
دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیدیا ۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو اس خوفناک اور غیر مقبول جنگ میں دھکیل دیا،اب وہ خود نہیں جانتے اس سے نکلنا کیسے ہے۔