بنوں؛ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل شہید

Mar 15, 2024 | 23:33:PM
بنوں؛ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل شہید
کیپشن: کرائم سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالقیوم وزیر)بنوں میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل فرمان خان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بنوں کے تھانہ میر یان کے حدود میں میریان روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کے فائرنگ سے تھانہ ککی کے ہیڈ کانسٹیبل فرمان خان شہید ہو گئے،فائرنگ کا واقعہ افطاری سے کچھ دیر قبل پیش آیا۔
فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا بتایا جاتا ہے کیونکہ مقتول کی علاقے میں کوئی عداوت نہیں تھی۔مقتول مشہور اسلامی سکالر مولانا بہار علی کا بھائی بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا