سبی: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس پی خالد مری شہید

Mar 15, 2024 | 19:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن خالد مری شہید ہو گئے۔

صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن میر خالد زمان مری پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایس پی خالد زمان مری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، ایس پی میر خالد زمان مری کو تشویشناک حالت میں سی ایم یچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں بڑااضافہ، عوام رل گئے

ایس او سٹی تھانہ ذکاء الحسن گجر کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو سبی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، حملے میں نجی ٹی وی چینل  کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں ہیں۔