عمران خان ملک کے ناکام ترین وزیر اعظم ہیں:خورشید شاہ 

Mar 15, 2022 | 16:07:PM
 پیپلزپارٹی،عمران خان ،ملک ، خانہ جنگی، مارشل لا ،احتساب عدالت
کیپشن:  خورشید شاہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں مگر ہم ان کی یہ کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، میں بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان کی کوششوں کے باوجود ملک میں مارشل لا نہیں لگے گا ۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےخورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ملک کے ناکام ترین وزیر اعظم ہیں جس نے پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر تک ختم کردی ہے، اب وہ گھبراہٹ میں گالیاں بھی دے رہےہیں اور مسخروں جیسی حرکتیں بھی کررہےہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم خانہ جنگی کی طرف نہیں جارہے ، ہم تو نظر انداز کررہے ہیں مگر عمران خان خانہ جنگی چاہتا ہے۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ ہورہی ہے۔ اس سے ایک دن پہلے لوگ اکٹھے کرکے خوف پھیلانے کی وجہ کیا ہے۔ اگر وہ خانہ جنگی کی طرف جارہاہے تو ہم اپنے کارکنوں کو خانہ جنگی روکنے کیلئے بلا رہے ہیں،چاہتے ہیں ملک میں امن اومان قائم رہے۔

پی پی رہنماخورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اگر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو ملک میں انارکی پھیلے گی، کوئی اندھیر نگری چوپٹ راج نہیں ، دنیا دیکھ رہی ہے۔ عمران خان تو پارلیمنٹ پر اثر انداز ہونے کی ہر ممکن کوشش کرے گا مگر جب کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آئے گا، چاہے وہ خورشید شاہ ہو یا اسمبلی کا سپیکر ہو، فارن فنڈنگ کیس بھی باہر آئے گا اور لوگوں کو پتہ چلے گا کہ یہ تو چندے کے پیسے بھی کھاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   اتحادی ہمارے ساتھ ،حکومت کہیں نہیں جا رہی:پرویز خٹک