نور مقدم کیس:ظاہر جعفر کی سزا کیخلاف اپیل دائر

Mar 15, 2022 | 15:45:PM
نور مقدم قتل کیس:ملزم ظاہر جعفر نے سزا کیخلاف اپیل دائرکردی
کیپشن:  نور مقدم قتل کیس کا مرکزی مجرم ظاہر جعفر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نور مقدم قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مرکزی مجرم ظاہر جعفر نے اپنی سزا کے خلاف  اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے نور مقدم قتل کیس میں 9 ملزموں کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت کی، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا،نورمقدم کے والد شوکت مقدم کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سماعت میں جسٹس عامر فاروق نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں مجرموں کی سزا کےخلاف بھی اپیلیں آئی ہیں، عدالت نے نور مقدم قتل کیس سے متعلق تمام اپیلوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کردی،ٹرائل کورٹ نے مجرم ظاہر جعفر کے والدین ذاکرجعفر، عصمت آدم جی، خانسا ماں جمیل سمیت 9 ملزمان کو بری کیا تھا، تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملزم بھی بری ہونے والوں میں شامل تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی،عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کے ملازم مالی جان محمد اور چوکیدار افتخار کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   اتحادی ہمارے ساتھ ،حکومت کہیں نہیں جا رہی:پرویز خٹک