سعودی عرب کے معمر ترین موذن 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Mar 15, 2021 | 22:10:PM
سعودی عرب کے معمر ترین موذن 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی عرب کے معمر ترین موذن شیخ ناصر بن عبداللہ 118 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ًتفصیلات کے مطابق شیخ ناصر بن عبداللہ مسلسل 80 برس سے البدیع کی البطینہ جامع مسجد میں بلا ناغہ پانچوں فرض نمازوں کے لیے اذان دیتے رہے تھے۔ ان کا انتقال الافلاج شہر میں ہوا ۔ وہ کئی برس سے بیمار اور شدید مرض کی وجہ سے مسجد میں حاضری سے محروم ہوگئے تھے۔ انہوں نے 42 برس الافلاج ادارہ اوقاف کے باقاعدہ موذن کے طور پرفرائض انجام دئیے۔