بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمیشن آمد،برطانوی وزیر سےملاقات

Jun 15, 2026 | 20:27:PM
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمیشن آمد،برطانوی وزیر سےملاقات
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی ہائی کمیشن آمد،برطانوی وزیر برائےمشرقِ وسطیٰ،شمالی افریقہ،افغانستان و پاکستان سےملاقات
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)بلاول بھٹو زرداری  برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا،بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی وزیر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان و پاکستان ہیمش فالکن سے ملاقات کی۔ 

بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی رکن پارلیمان ہمیش فالکن کے ہمراہ ہائی کمشنر جین میریٹ، پالیٹکل کونسلر نکول رابرٹس اور فرسٹ سیکریٹری پالیٹکل شارلٹ اوجیناکا نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری اور لیبر پارٹی کے برطانوی رکن پارلیمنٹ ہمیش فالکن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی۔ 

 بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی وزیر ہمیش فالکن کے درمیان خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے مثبت سفارتی کردار پر گفتگو ہوئی، بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی سیاست دان ہمیش فالکن کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں مزید اضافے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  خیرپور میں قتل کے جرم میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا