کینیڈا، یورپ میں افغان طالبان کیخلاف مظاہرے

Jun 15, 2026 | 11:20:AM
کینیڈا، یورپ میں افغان طالبان کیخلاف مظاہرے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغان طالبان رجیم کی جانب سے ہرات میں پرامن مظاہرین پر تشدد اور جبری گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں اور ہرات میں کریک ڈاؤن کیخلاف کینیڈا، جرمنی اوردیگر یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین کی جانب سے تعلیم، روزگار اورآزادی کے نعرے اور طالبان رجیم کیخلاف فوری عالمی کارروائی کامطالبہ کیا گیا۔

 جرمنی کے شہر اسٹٹگارٹ کے مظاہرے میں مظاہرین نے جرمن حکومت سے مطالبہ کیا کہ جرمن حکومت افغان طالبان رجیم کے ساتھ تمام سفارتی روابط فوری طور پر ختم کرے۔

مزید پڑھیں:کاکروچ جنتا پارٹی نااہل مودی سرکار کے لیے نیا سیاسی چیلنج بن کر ابھرنے لگی

یورپی ممالک کی جانب سےافغان طالبان کیساتھ حالیہ روابط نےرجیم کوخواتین پرمزید سخت پابندیاں عائد کرنےکاحوصلہ دیا ہے۔

 کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں بھی سینکڑوں افرادافغان طالبان کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔

مظاہرین نے کینیڈین حکومت سےافغانستان میں خواتین مخالف پالیسیوں اور"جینڈراپارتھائیڈ" کیخلاف فوری سخت اقدامات اٹھانےکا مطالبہ کیا جبکہ سپین اوراٹلی میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے