وزیر اعلیٰ پنجاب نے بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(قیصر کھوکھر)وزیر اعلیٰ پنجاب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 16 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کو پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن 16 جون کو طلب کرنے کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ قانون کی جانب سے اسمبلی سیشن بلانے کے لیے گورنر پنجاب کو باضابطہ سفارش بھجوائی جائے گی۔
دوسری جانب کل صوبائی کابینہ کا اہم بجٹ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نئے اسلامی سال کا آغاز:محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا