امریکہ اور اسرائیل کے پاس ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا:ترجمان ایرانی افواج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )ترجمان ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ ایرانی عوام نے ملک کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر اتحادیوں کے تعاون سے امریکہ اور اسرائیل کو یہ باور کرا دیا ہے کہ ان کے پاس شکست تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہا۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں آج رات سے ختم کردی جائیں گی، مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کی بحری ناکہ بندی بھی فوری ختم کی جائے گی، فریق ثانی نے معاہدے کی پاسداری کی تو ہی حتمی مذاکرات ہوں گے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے مطابق معاہدہ سپریم لیڈر کے فریم ورک کے تحت طے ہوا ۔ مذاکراتی عمل میں عوام کی مکمل حمایت حاصل رہی۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلے نے سمندر کا نقشہ بدل دیا،نئی زمین نمودار
قبل ازیں ایران نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ بھی رکھ دیا، نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اسرائیل فوری طور پر جنوبی لبنان سے انخلا کرے، اسلام آباد اکارڈ پر دستخط جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے۔
ایم او یوکا متن دستخط کے بعد شائع کیاجائے گا، حتمی معاہدے کیلئے مذاکرات 60 دن کی مدت میں منعقد کیے جائیں گے۔