ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبےکو رد کردیا تھا، خبررساں ایجنسی  

Jun 15, 2025 | 23:29:PM
ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبےکو رد کردیا تھا، خبررساں ایجنسی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔

امریکی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر سے بات چیت کی بہت سی غلط رپورٹس ہیں جوکبھی ہوئی ہی نہیں، میں ان باتوں میں پڑنے والا نہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ہمیں جوکرنےکی ضرورت ہوتی ہے وہ کرتےہیں اور آئندہ بھی کریں گے، امریکا جانتا ہے کہ اس کے لیے بہتر کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملہ خارج از امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین سے سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ اس پر اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ وہ اس بات کی وضاحت نہیں کریں گے کہ آیا خامنہ ای ہدف ہیں یا نہیں۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: