شوقین افراد کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، سونے کی قیمت پھر بڑھ گئی

Jun 15, 2023 | 18:43:PM
Interested people, aspirations, water, then gone, gold, price, then, increased, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستانیوں کی قوت خرید آہستہ آہستہ جواب دینے لگی، سونے کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہو گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں یک مشت 1700 روپے کا اضافہ دیکھا  گیا ہے،عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر سستا ہوکر 1929 ڈالر فی اونس تک گرگیا ، دوسری جانب پاکستان میں فی تولہ سونا 1700 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ، 10 گرام سونا 1458 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 89 ہزار 215 روپے کا ہوگیا ، چاند ی کی بات کی جائے تو ایک تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر ہی برقرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :ڈالر کی اونچی  اُڑان، اوپن مارکیٹ میں بھی مہنگا ہوگیا