پرویز الہی اور مونس الہی بڑی مشکل میں پھنس گئے

Jun 15, 2022 | 12:23:PM
پرویز الہی، مونس الہی،ایف آئی اے،مقدمہ
کیپشن: محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں/ فائل فوٹو، سورس گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور مونس الہی سمیت اٹھ افراد پر منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ مونس الہی کی شوگر مل کا ڈائریکٹر نائب قاصد 28 ارب کے اثاثوں کا مالک نکلا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منی لانڈرنگ کیس۔عدالت سے بڑی خبر آ گئی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کو شوگر انکوائری کمیشن 2020 کی رپورٹ کے مطابق ایکشن میٹرکس موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے تحت ایف آئی اے کو وفاقی حکومت کی جانب سے تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف 720 ملین روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا ہے جب کہ کیس میں نواز بھٹی اور مظہر عباس کے خلاف بھی منی لانڈرنگ کامقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ق لیگ کے رہنما کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ مونس الٰٗہی کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز 2 سال قبل ہوا، ان کے خلاف شوگر کمیشن نے منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا تھا جب کہ مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی رپورٹ پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کیس میں گرفتار ملزمان نواز بھٹی سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کا بھتیجا جب کہ ملزم مظہر عباس چپڑاسی ہے، محمد خان بھٹی کے بھتیجے واجد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Irfan Malik

عرفان ملک  پاکستان کے سٹی نیوز نیٹ ورک (CNN) سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2010 سے CNN گروپ سے وابستہ ہیں اور کرائم ڈیسک کو ہیڈ کررہے ہیں