چھٹی تا آٹھویں تک کلاسز شروع ، ہفتے میں ایک دن کاروبار بند

Jun 15, 2021 | 13:35:PM
چھٹی تا آٹھویں تک کلاسز شروع ، ہفتے میں ایک دن کاروبار بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا گیا،صوبے بھر میں ہفتے میں صرف ایک دن کاروبار بند رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلی تا پانچویں کلاس کو 21 جون سے کھولنے پر غورکیا جا رہا ہےفیصلہ کورونا وائرس کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوگا،کلاس 6 تا آٹھویں تک آج 15 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں 100 فیصد عملہ بلانے کی اجازت دے دی گئی دفاتر میں آنے والے تمام ملازمین کی کورونا ویکسینیشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد نشستوں پر مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہو گی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں دوروزہ بندش پر پابندی ختم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:    بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت،فیصلہ موخر