پنجاب بجٹ: 25سے زائد سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 16 سے 5فیصد پر بر قرار رکھنے کی تجویز 

Jun 15, 2021 | 00:49:AM
پنجاب بجٹ: 25سے زائد سروسز پر سیلز ٹیکس کی شرح کو 16 سے 5فیصد پر بر قرار رکھنے کی تجویز 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میں بھی 25سے زائد سروسز پر پنجاب سیلز ٹیکس کی شرح کو 16فیصد سے 5فیصد پر بر قرار رکھنے کی تجویز دی ہے ۔

ان سروسز میں چھوٹے ہوٹلز او رگیسٹ ہاﺅسز، شادی ہال، لانز، پنڈال اور شامیانہ سروسز و کیٹرز، آئی ٹی سروسز، ٹور آپریٹرز جمز، پراپرٹی ڈیلرز، رینٹ اے کار سروس، کیبل ٹی و ی آپریٹرز، ٹریٹمنٹ آف ٹیکسائل اینڈ لیدر زرعی اجناس سے متعلقہ کمیشن ایجنٹس، آڈیٹنگ،اکاﺅنٹنگ اینڈ ٹیکس کنسلٹنسی سروسز، فوٹو گرافی اور پارکنگ سروسز شامل ہیں۔

اسی طرح آئندہ مالی سال میں دس مزید سروسز پر سیلز ٹیکس کو16فیصد سے کم کر 5فیصد کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہے جن میں بیوٹی پارلرز،فیشن ڈیزائنرز، ہوم شیفس، آرکیٹکٹ، لانڈریز اور ڈرائی کلینرز، سپلائی آف مشنری، وئیر ہاﺅس، ڈریس ڈیزائنرز اور رینٹل بلڈوزرز وغیرہ شامل ہیں ۔ کال سینٹرز پر ٹیکس کی شرح کو ساڑھے 19فیصد سے کم کر 16فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اگلے مالی سال کےلئے موبائل والٹ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی پر بھی ٹیکس کی شرح 5فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میں بھی پراپرٹی ٹیکس دو اقساط میں ادا کیا جا سکے گا ۔ پراپرٹی اور موٹر سائیکل وہیکل ٹیکس پر نافذ شدہ سرچارج پینٹلٹی کو آئندہ مالی سال کی صرف آخری دو سہ ماہیوں تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا ” سارا پنجاب ہمارا پنجاب “ کےلئے پروگرام شروع کرنے کا اعلان