خاتون ساتھی ورکرکو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر کو جرمانےکی سزا سنادی گئی

Jul 15, 2026 | 22:44:PM
خاتون ساتھی ورکرکو خواجہ سرا سے تشبیہ دینے پر سرکاری افسر کو جرمانےکی سزا سنادی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خاتون ساتھی ورکر کو  خواجہ سرا  سے تشبیہ  دینے پر سرکاری افسر کو 5 لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنادی گئی۔

فیصلہ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے سنایا۔

کیس کے مطابق سرکاری افسر ساتھی خاتون ورکر کو  اولاد نہ ہونےکا طعنہ بھی دیا کرتا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم نے اولاد پیدا کرنے  سے قاصر رہنے پر خاتون کولیگ کو بار بار خواجہ سرا برادری سے تشبیہ دی اور شعوری طور پر صنفی بنیادوں پر تضحیک آمیز زبان کو بطور ہتھیار استعمال کیا۔

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کا کہنا ہےکہ اس عمل کی پیشہ ورانہ ماحول میں کوئی گنجائش نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یااللہ خیر! زلزلے کے شدید جھٹکے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: