مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،عدالت نے 28جولائی کو طلب کرلیا

Jul 15, 2026 | 11:19:AM
مولانا فضل الرحمان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست،عدالت نے 28جولائی کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو متنازع تقریر پر 28جولائی کو طلب کرلیا۔

 جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیخلاف متنازع تقریر پراندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت ہوئی،مولانا فضل الرحمان کی متنازع تقریر پر گوجرانوالہ کے سینئر قانون دان منظور قادر ایڈووکیٹ نے دائر کی ،ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا۔

مولانا فضل الرحمن شدید تنقید کی زد میں آ گئے

مولانا فضل الرحمن کیخلاف نقص امن و افراتفری پھیلانے اور پاک فوج کے شہدا کیخلاف ہتک آمیز زبان استعمال کرنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کروانے کیلئے منظور قادر بھنڈر ایڈوکیٹ نے پٹیشن دائر کر رکھی تھی۔

عدالت نے مولانا فضل الرحمان کو 28جولائی کیلئے طلبی نوٹس جاری کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے پولیس کو بھی رپورٹ جمع کرانے کا حکم  دیدیا۔

کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی جان نہیں دیتا:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی وطن کے لیے قربانی کو ان کی تنخواہ سے جوڑنا نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ شہداء اور ان کے خاندانوں کی دل آزاری کے مترادف ہے، کوئی شخص محض تنخواہ کے لیے اپنی جان نہیں دیتا۔ جان کی قربانی کے پیچھے کسی نظریے، عقیدے، فرض اور وطن سے گہری وابستگی ہوتی ہے۔

شہادت کا مقام کسی دنیاوی معاوضے سے کہیں بلند ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے جے یو آئی سربراہ کے بیان کو اخلاق کے تقاضوں اور اسلامی تعلیمات سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہادت کا مقام کسی دنیاوی معاوضے سے کہیں بلند ہے۔ تنخواہ خدمت کا معاوضہ ہو سکتی ہے، لیکن جان کا نذرانہ کبھی کسی مالی قیمت میں نہیں تولا جا سکتا۔

 ہم جوانوں اور افسروں کی لازوال قربانیوں کے باعث سکون کی نیند سوتے ہیں:ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شامل تھے جنہوں نے ایکس پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ ہم جوانوں اور افسروں کی لازوال قربانیوں کے باعث سکون کی نیند سوتے ہیں جو ہر محاذ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کے لہو سے لکھی گئی تاریخ کسی سیاسی بیان، طنز یا تمسخر سے نہ مٹ سکتی ہے اور نہ ہی ان عظیم قربانیوں کی قدر کم کی جا سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے شہدا سے متعلق افسوسناک بیان دیا:فیاض الحسن چوہان

  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا  کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، دوران جنگ پوری قوم متحد ہو کر افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہوئی، مولانا فضل الرحمان نے شہدا سے متعلق افسوسناک بیان دیا۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عبرتناک شکست کے بعد بھارت پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، افواج پاکستان کے افسران و جوان دفاع وطن کی خاطر جانیں قربان کررہے ہیں ۔

  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان سے ہر پاکستانی کا دل دکھایا ، پاک فوج کے جوان تنخوا ہ کیلئے نہیں ، وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ،مولانا فضل الرحمان نے پوری امت کے شہدا کی بے حرمتی کی۔

 مولانا فضل الرحمان کے بیان سے شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی:رانا تنویر

وفاقی وزیر رانا تنویر نے فوج کیخلاف بیان بازی قومی مفادات کیخلاف قرار دیدی۔ رانا تنویر نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بیان سے شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی۔مولانا فضل الرحمان کے بیان سے پوری قوم کے دلوں کو ٹھیس پہنچی۔مولانا فضل الرحمان کو قوم اور شہدا کے لواحقین سے معافی مانگنی چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے:فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مولانا فضل الرحمان کے بیان پر تنقید،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان افسوسناک ہے،انہوں نے کہا کہ شہدا سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے اور ذمہ دار قیادت کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی کے مطابق ڈی آئی خان میں شہدا کو زمین کی الاٹمنٹ کے فیصلے میں سابق وزیراعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے نمائندے بھی شامل تھے،گورنر نے مزید کہا کہ پاک فوج کے شہدا کو تنخواہ دار قرار دینا شہدا کی قربانیوں کے ساتھ زیادتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ایرانی کرنسی مارکیٹ متحرک! ریال کا نیا ریٹ  جان کر حیران رہ جائیں گے 

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کےعوام کا شدید ردعمل بھی آ گیا،خیبرپختونخوا کے عوام نے شہداء کے حوالے سے گمراہ کن اور اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا۔
خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ حق نہیں کہ وہ پاک فوج کے جوانوں اور شہداء کے حوالے سے توہین آمیز بیان دیں،پاک فوج کے جوان مشکل ترین حالات میں رہ کر ملک کا دفاع کرتے ہیں اور اپنی جانیں وطن کی سلامتی کیلئے قربان کرتے ہیں ،سکیورٹی فورسز کے جوان جانوں کی قربانی کسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کی حفاظت کیلئے دیتے ہیں ،مولانا فضل الرحمان ہر نئی حکومت کا حصہ بن جاتے ہیں انہوں نے ملک کیلئے کیا قربانی دی اور عوام کی کیا خدمت کی ہے ؟