عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئےپارٹی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی ترجیحی فہرست جاری کردی۔
مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،ملاقات میں سینیٹ انتخابات کیلئے عمران خان نےامیدواروں کی ترجیحی فائنل فہرست فراہم کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ترجیحی فہرست کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی اور پیر نورالحق قادری، ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی اور خواتین کی سیٹ پر روبینہ ناز کو شامل کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سابق سینیٹر ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر مشعال یوسفزئی کے نام پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل