ممبئی ائیرپورٹ پر 62.6 کروڑ کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالی خاتون گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی شہرکے بین الا قوامی ہوائی اڈے پر 62.6 کروڑ بھارتی روپے کی کو کین اسمگل کرنے کی کوشش کرنیوالی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الا قوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ دوحہ سے ہندستان میں 62.6 کروڑ روپے مالیت کی کو کین اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ڈی آر آئی کے مطابق یہ کارروائی مخصوص انٹیلی جنس اطلاع پر عمل کرتے ہوئے کی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ دوحہ سے ممبئی آنے والی ایک بھارتی خاتون شہری غیر قانونی طور پر منشیات ملک میں لارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنیوالے جذباتی بابے کو رہا کر دیا گیا