پنجاب حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

Jul 15, 2025 | 21:23:PM
 پنجاب حکومت نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کیلئے درخواستیں طلب کر لیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2025۔26 کے لئے درخواستیں طلب کر لیں، غریب اور مستحق فنکار گیارہ اگست تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں گے ۔

پہلے سے ملنے والے فنڈز کی فہرستیں منسوخ کر دی گئی ہیں، نئی درخواستوں پر ہی فنڈز آرٹسٹ سپورٹ سے ملیں گے۔

وہ فنکار جو پہلے سے رجسٹرڈ ہیں وہ دوبارہ درخواستیں دیں گے ، عمر کی حد مرد کے لیے پچاس سال جبکہ خواتین کے لیے پینتالیس سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سونا 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا