ڈسپلے سنٹرز پر بے ضابطگیوں کی شکایات پر4 جیل اہلکار  معطل

Jul 15, 2025 | 20:25:PM
 ڈسپلے سنٹرز پر بے ضابطگیوں کی شکایات پر4 جیل اہلکار  معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)جیلوں کے ڈسپلے سنٹرز پر بے ضابطگیوں کی شکایات پر انسپکشن کے دوران کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے پر 4 جیل اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ 

 آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس  کےمطابق آفس اسسٹنٹ توصیف بن ضیا کو معطل کر دیا گیا، کیمپ جیل لاہور میں تعینات کاشف کو معطل کر دیا گیا،کوٹ لکھپت جیل میں تعینات سہیل کو معطل کر دیا گیا جبکہ سنیٹرل جیل گوجرانوالہ میں تعینات شہریار کو معطل کر دیا گیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی جیل خانہ  جات نے آفس سپرنٹنڈنٹ سمیت 3 جیل اہلکاروں کو 90 روز کے لیے معطل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے خلاف غلط زبان استعمال کرنیوالے جذباتی بابے کو رہا کر دیا گیا