ترکیب :کیوں نہ آج ڈنر میں چکن بادامی قورمہ بنائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قورمہ برصغیر پاک و ہند کی مشہور و مقبول ڈش ہے جو اکثر دعوتوں اور شادیوں میں پیش کی جاتی ہے مگر پاکستان کے ہر گھر میں اسے شوق سے کھایا جاتا ہے۔
قورمہ بنانے کی ترکیب بھی دوسرے کھانوں کی طرح ہے، اس میں پہلے گوشت تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے۔
روایتی طور پر گھی استعمال کیا جاتا ہے پھر گریوی تیار کی جاتی ہے۔
آج ہم آپ کو مزیدار چکن بادامی قورمہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جس سے مزیدار بادامی قورمہ آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔
اجزاء:چکن: ایک کلو۔۔پیاز: چار عدد۔۔۔دھی : آدھا کلو۔۔۔تیل : آدھا لیٹر۔۔۔نمک : حسب ضرورت۔۔۔سرخ مرچ پسی ہوئی : تین چائے کے چمچ۔۔۔پسا ہوا دھنیا : دو چائے کے چمچ۔۔۔گرم مصالحہ پسا ہوا : ایک چائے کا چمچ۔۔۔ہلدی : تھوڑی سی۔۔۔ثابت گرم مصالحہ : دو کھانے کے چمچ۔۔۔لہسن اور ادرک پسا ہوا : ایک کھانے کا چمچ۔۔۔بادام : آٹھ سے دس عدد۔۔
ترکیب:سب سے پہلے ایک پیالی میں دہی لے کر تمام مصالحے شامل کر کے پھینٹ کر رکھ دیں،اب ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور پیاز فرائی کرکے الگ سے ایک پلیٹ میں نکال لیں،پھر اسی تیل میں چکن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک فرائی کریں اور لہسن، ادرک کا پیسٹ بھی اس میں ڈال دیں،پھر اس میں دہی کا مکسچر شامل کر کے بھون لیں، پھر پیاز کو اچھی طرح سے پیس لیں اور گریوی میں شامل کردیں، جوش آنے تک ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں،بادام ابال کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے قورمے میں شامل کر دیں، آخر میں بادام سے گارنش کریں ، آپ کا چکن بادامی قورمہ تیار ہے۔