مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

Jul 15, 2025 | 13:15:PM
 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض کیساتھ واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے مخصوص نشستوں سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔
رجسٹرارپشاور ہائیکورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ہائیکورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا ، ہائیکورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کے فیصلے میں ضم ہو چکا ہے۔
رجسٹرارپشاورہائی کورٹ کامزید کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست اب قابل سماعت نہیں ہے لہٰذا اس کو واپس کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹس بنوانے کی تاریخ میں14اگست تک توسیع
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست میں پشاور ہائیکورٹ کا 25 مارچ 2024 کو مخصوص نشستوں کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پی ٹی آئی کو فریق بنانے کی استدعا کی گئی تھی۔